کام کی باتیں

*اقوالِ زریں:1*

*’’اگر تم اُس وقت مسکرا سکتے ہو جب تُم پوری طرح ٹُوٹ چکے ہو،تو یقین جانوکہ دنیا میں تمہیں کبھی کوئی توڑ نہیں سکتا‘‘*


*اقوالِ زریں:2*

*یہ کیسا دور ہے یہاں کوئی اپنے دُکھ سے اِتنا دُکھی نہیں جتنا دُوسرے کے سُکھ سے دُکھی ہے ۔*


*اقوالِ زریں:3*

*نفس وہ بھوکا کُتا ہے جو اِنسان سے غلط کام کروانے کے لیے اُس وقت تک بھونکتا رہتا ہے جب تک وہ غلط کام کروا نہ لے، اور جب اِنسان وہ کام کر لیتا ہے تو یہ کُتا سو جاتا ہے لیکن سونے سے پہلے ضمیر جگا جاتا ہے۔*


*اقوالِ زریں:4*

*اگر ہم سے غلطی ہو جائے تو اِبلیس کی طرح دلیر نہیں ہو نا چاہیے بلکہ معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ ہم اِبن آدم ہیں ،اِبنِ اِبلیس نہیں۔*


*اقوالِ زریں:5*

*میں آج تک اپنی خاموشی پر نہیں پچھتایا، جب بھی پچھتایا اپنے بولنے پر پچھتایا۔*

تبصرے

مشہور اشاعتیں