مسئلہ بلاگ پر پڑھنے کے فائدے*


تحریر بلاگ سے پڑھنے میں کئی فائدے ہیں۔ بلاگ پر جانے کے لیے آپ کو صرف ایک کلک کرنا ہے جو آپ کو متعدد کلک یعنی read more اور scroll یعنی تحریر کو اوپر نیچے کرنے سے بچا سکتا ہے۔ پھر تحریر کو وہیں چھوٹا بڑا کرکے پڑھا جاسکتا ہے۔ تحریر تحریف سے محفوظ رہتی ہے۔ بوقت ضرورت جواب میں مفید اضافہ املا کی غلطیوں وغیرہ کی تصحیح بھی ہوتی رہتی ہے۔ جبکہ واٹس پر براہ راست کوئی تحریر بھیجی جائے اور اس میں کہیں کوئی غلطی ہوجائے تو وہ تحریر اسی غلطی کے ساتھ چلتی رہتی ہے۔ بلاگ کی حیثیت مفتی کے لیٹر پیڈ کی ہے، اور وہ اپنے بلاگ پر موجود تحریر کا ذمہ دار ہوگا، اس کے علاوہ اگر تحریر کو کہیں اور کاپی کرکے شیئر کیا گیا تو مفتی اس کا ذمہ دار نہیں ہے۔


 ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ گوگل پر سرچ کرنے والوں کو بھی ہماری تحریر مل جاتی ہے۔ جس سے تحریر کی افادیت کا دائرہ کار بہت بڑھ جاتا ہے۔ اگر لنک گوگل کروم سے کھولی جائے تو اسے وہیں پر دیگر زبانوں مثلاً ہندی، انگریزی میں بھی منتقل کرکے پڑھا جاسکتا ہے جو غیر اردو داں طبقہ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔


ہم خبریں اور فضول چیزوں میں بہت وقت صَرف کرتے ہیں، کیا دین کی ایک بات سیکھنے کے لیے اتنی زحمت نہیں اٹھاسکتے؟ جس پر عنداللہ اجر بھی مل کر رہے گا۔


امید ہے کہ آپ حضرات مسئلہ بلاگ سے ہی پڑھیں گے اور اسے اسی طرح شیئر بھی کریں۔



جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء 🌹

تبصرے

مشہور اشاعتیں